وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ مسجد باب العلم آئی ایٹ اسلام آباد میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں مجلس وحدت مسلمین کے سابق قانونی مشیر سید محمد سیدین زیدی بھی شہید ہوگئے ہیں، شہید سیدین زیدی کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے،شہید کی نماز جنازہ آج تین بجے سہہ پہرمسجد وامام بارگاہ باب العلم میں اداکی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان محمد سیدین زیدی شہید صوبہ سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے، ریٹائرمنٹ کے بعد امریکا منتقل ہوگئے تھے لیکن ملک و ملت کی محبت انہیں دوبارہ مادر وطن پاکستان کھینچ لائی۔ شہید سیدین زیدی مجلس وحدت مسلمین کے قانونی مشیر کی حیثیت سے بھی گرانقدر خدمات انجام دے چکے تھے۔ تکفیری دہشت گردوں کے برپا کردہ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی میں نشانہ بننے والے مظلوم عزاداروں کو جب جھوٹے مقدمات میں پھنساکر قاتلوں کو چھپانے کی سازش کی گئی تو مظلوم عزاداروں کو عدالت سے انصاف دلوانے کے لئے شہید سیدین زیدی نے فعال کردار ادا کیا۔ ملک و ملت کے لئے مخلصانہ خدمات انجام دینے والے فداکار پاکستان کے غیرت مند اور وفادار بیٹے پر ظالموں نے اس وقت بدھ کی شب اسلام آباد کی شیعہ مسجد باب العلم کے در پر فائرنگ کی جب وہ مغرب و عشاء کی نماز ادا کرکے باہر نکل رہے تھے. بالاآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔
واضح رہے کہ شہید سید سیدین زیدی کی نمازجنازہ آج مورخہ یکم دسمبر بعد از نماز جمعہ سہ پہرتین بجے امام بارگاہ باب العلم آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔انہیں بدھ کی رات اس وقت تکفیری دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نماز ادا کر کے امام بارگاہ باب العلم سے باہر آ رہے تھے۔وفاقی دارالحکومت جیسے حساس شہر میں دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کاروائی قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واقعہ کے بعد فوراََ بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ملت تشیع اور اہل علاقہ کی طرح سے شدید احتجاج بھی کیا۔