وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امریکی انسانیت دشمن صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف ملک گیر یوم مردہ بار امریکہ واسرائیل منایا گیا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اورریلیاں نکالی گئیں،نماز جمعہ کے بعد چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں لوگ سٹرکوں پر نکل آئے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے،مظاہرین مظلوم فلسطینیوں کی حمایت امریکہ اور اسکے ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف نعرے لگاتے رہے اسلام آبا دمیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ اس ا مریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کر دیا ہے۔امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے ۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری طورپر امریکہ سفیرکو وزات خارجہ میں طلب کیا جائے ۔حکومت پاکستان اس مسئلے اپنے موقف کو واضع طور پر پیش کرئے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی آج ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں آئندہ ان مظاہروں کے رخ امریکن قونصل خانوں کی جانب بھی ہو سکتے ہیں مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم و آئی ایس او کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا ،مظاہرے کے بعد امریکہ و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے ۔