وحدت نیوز (نواب شاہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاھ میں یوم مصطفیٰ کے مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیز یشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نےکی، جب کہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان حجتہ السلام علامہ مختار امامی نے کیا، سیمینار میں طلبہ سمیت ٹیچرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختار امامی نے کہا کہ پیغمبر ؐ نے ہم میں قرآ ن و سنت چھو ڑے ان پر عمل کر کے معاشرے کو صیح کیا جا سکتا ہے ، عالم اسلام کو مزید بیدار ہو نے کی ضرورت ہے تکفیری اسلام کی جھو ٹی فلم بنا کر بیچتے ہیں ہمیں حضور ؐکی سنت پر عمل کر کے اسلام اور دین محمد ؐ کا بول بالا کرنا ہو گا اور سر کار ؐ کی رسا لت سے وفا دار ی کا تقا ضہ یہی ہے، جہا ں ذکر ِ مصطفی ؐہو تا ہے وہاں بر کتیں اوررحمتیں بر ستی ہیں ،ذکر مصطفی ؐ نفر توں اور تفرقوں کو ختم کر تا ہے نا م محمد ؐ اتحاد و ایمان کا مرکز ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا بلکہ اسلام حضور اکرم ؐکے اخلاق ، عدلیہ کی و جہ سے پھیلا،اگر آج امت مسلمہ تنزولی سے دوچارہے تواس کی وجہ صرف سیر ت و تعلیمات ِمصطفی ؐ سے دو ری ہےاس دور میں اتحاد بین المسلمین و قت کی اہم ضرورت ہے ۔