بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم ناکرنے والوں کو ٹرمپ کی دھمکیاں امریکی جارحانہ عزائم کی نشاندہی کرتی ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

21 December 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلہ پر جنرل اسمبلی میں مخالفت کرنے والے ممالک کو ا مریکہ کی طرف سے دھمکی امریکی جارحانہ عزائم کی نشاندہی کرتی ہے۔امریکہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے۔یہود و نصاری کا واحد ہدف امت مسلمہ کو مغلوب کر کے انہیں اپنے زیر اثر رکھنا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس استعماری ایجنڈے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔عالم اسلام کو اپنی سالمیت اور بقا کے لئے امت واحدہ بننا ہوگا۔ تمام مسلم ممالک کے لئے اب ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بھلا کر یکجا ہونے کا وقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری طاقت کے بل بوتے پر عالم اسلام کو زیر کرنا چاہتے ہیں۔ان شیطانی طاقتوں کو ایمانی قوتیں اپنے اتحاد و وحدت کے ہتھیار سے شکست سے دوچار کر سکتی ہیں۔اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سعودی عرب سمیت تمام ممالک کوبھی واضح موقف اختیار کرنا ہو گا۔جومسلم ممالک یہود و نصاری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نے کی جرات نہیں رکھتے انہیں مسلمان کہلانا زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا اب امت مسلمہ کی بیداری کاوقت آ گیا ہے۔عالمی سطح پر باوقار فیصلے ہی عالم اسلام کے تشخص کی حفاظت کے ضامن ہوں گے۔مسلمان ہونے کی دعویدار جو مقتدر قوتیں عالم اسلام کے مفادات کو نظر انداز کر کے ذاتی تعلقات کو اولیت دیں گی تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree