سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی یوم ولادت حضرت عیسیٰ ؑ اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ پر اہل وطن کو مبارکباد

25 December 2017

وحدت نیوز(کراچی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں بانی پاکستان کی عظیم جدوجہد اور اعلی فکری اقدار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور محسن ملت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے روشن وژن سے رہنمائی حاصل کی جائے۔قائد اعظم کی خواہش ایک ایسی خودمختار ریاست کا حصول تھی جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جا سکے لیکن بدقسمتی سے اس ملک کی باگ دوڑ ایسے حکمرانوں کے ہاتھ لگی جنہوں نے اپنی نا اہلی کی بنا پر وطن عزیز کو بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنا لیا۔ہمارے داخلی معاملات میں سامراجی و طاغوتی قوتوں کی مداخلت نے ارض پاک کو معاشی وسماجی اعتبار سے مفلوج کر کے رکھ دیا۔وطن عزیز کو پراکسی وار کا حصہ بنا کر دہشت گردی کا شکار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پاکستان کی تعمیر کرنی ہے جس کے حصول کے لیے قائد اعظم نے عملی جدوجہد کی۔آج کے دن اپنے عظیم قائد سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ہر شخص پر خلوص انداز سے اپنا انفرادی کردار ادا کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات سے کوسوں دور ہیں،آج کے دن قوم کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم وطن عزیز سے اس طبقاتی نظام کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر کے پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکارو نظریات کے مطابق ایک اسلامی جمہوری ریاست بنانے میں عملی جد وجہد کریں۔یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یوم پیدائش پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کے لئے اہمیت کا حامل اور خوشی کا دن ہے،پیغمبر خدا حضرت عیسی ٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا بھر میں امن اور محبت کی شمع روشن کر سکتے ہیں،دنیا میں جابرانہ نظام کیخلاف عملی جدو جہد کے لئے انبیاء علیہماالسلام کی زندگیاں ہمارے لئے نمونہ عمل ہے،تمام ابنیاء کرام ؑ نے اپنی زندگیاں ظلم اور ظالمانہ نطام کے خلاف جدو جہد اور خدائے بزرگ و برتر کے حقیقی پیغام کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کے لئے وقف کی،آج کے ظالم قوتوں کیخلاف اور مظلومین جہاں کی حمایت میں آواز بلند کرنے والے ہی انبیاء کرام ؑ کے حقیقی پیروکار ہیں،مسیحی برادری وطن عزیز میں بسنے و الے ہمارے بھائی ہیں،اور یوم ولادت پیغمبر خدا حضرت عیسی ؑ کی پرمسرت خوشیوں میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ ؑ پر ایمان کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree