ناصر شیرازی کا دورہ پاراچنار، شہید قائدؒ کے مزار پر حاضری، مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت، مختلف پروجیکٹس کا معائنہ

26 December 2017

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے پاراچنارکا ایک روزہ دورہ کیا، اس موقع پرانہوں نے سب سے پہلے شہید قائد حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے مزار قدس پر حاضری دی، قرآن خوانی  اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما اور ہنگو سے سابق ایم پی اے جناب حسینی سے باب کرم گیسٹ ہاؤس میں ملاقات  کی دونوں رہنماو ں کے درمیان موجودہ ملکی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا، اس موقع پر اے این پی کے دیگر عہدے دار بھی موجود تھے ،اے این پی کے عہدے داروں نے ناصر شیرازی کو ان کے اغواء کے دورانیہ میں اپنی جماعت کے دلیرانہ موقف سے بھی آگاہ کیا ،ناصر شیرازی نے مقامی رہنماوں کے ہمراہ پر اسمارٹ سکول آمد،بعد ازاں اسمارٹ اسکول،ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پارا چنار کے مشترکہ کیمپس کی ملٹی پرپز زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ،آخر میں المصطفے ٹرسٹ کے زیراہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا جائزہ  لیا، تعمیراتی کام بلکل ابتدائی مراحل میں ہے،  لہذاناصر شیرازی نے  آئی ایس او کی جانب سے مخیر مومنین سے مالی معاونت کی اپیل بھی کی، سید ناصرشیرازی کی دورہ ابراہیم زئی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنماوں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے ہمدرد اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دیرینہ عقیدت مند ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مشر سید ہاشم شاہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور مقامی عمائدین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی  کی ،سید ناصرعباس شیرازی کے مختصر دورہ ابراہیم زئی کے موقع پرقبائلی عمائدین کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا، اس موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree