وحدت نیوز(خوشاب) معروف عالم اہل سنت ، شیعہ سنی اتحاد کے داعی، محب اہل بیت ؑ علامہ جاوید اکبر ساقی کی رسم قل خوانی قائد آباد ضلع خوشاب میں منعقد ہوئی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور اتحاد مصطفیٰ فورم کے جنرل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے علامہ جاوید اکبر ساقی کی رسم قل خوانی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا، علامہ مرحوم کی قومی ودینی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسدنقوی نے کہا کہ مرحوم اس فکر وفلسفے کے عملی پیروتھے اسلام میں کوئی فرقہ نہیں سوائے حسینیت اور یزیدیت کے اور ہاتھ کھول کر اور باند ھ کرنماز پڑھنے کی کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ فرق اس بات سے پڑتا ہے تو اس بات سے کہ آپ حسینی قبیلے میں شامل ہیں یا یزیدی قبیلے میں ، انہوں نے کہا کہ علامہ جاوید اکبر ساقی مرحوم کی شخصیت تمام مکاتب فکر کے درمیان محترم تھی وہ مجالس عزا سےبھی خطاب کیا کرتے تھے ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءشاید ہی پورا ہو سکے، میں یہ بات کہنے میں حق باجانب ہوں کے یہ علامہ جاوید اکبر ساقی شاید اس چمن کے وہی دیدہ ورتھے جس کا اب دوبارہ پیدا ہونا بڑا مشکل ہے ۔