ایم ڈبلیوایم سرائیکی صوبے سمیت انتظامی بنیادوں پر مذید صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے،اسدعباس نقوی

03 January 2018

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر ملتان میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا محمد فراز نون سے ملاقات کی، اس موقع پر معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ سیدہ عابدہ حسین بخاری، چیف کوارڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی کے سربراہ نے جھوک فراز پہنچنے پر استقبال کیا اور سرائیکی اجرک بھی پہنائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اسد عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے سرائیکی جماعتوں کی جانب سے جاری سرائیکی صوبے کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کی ہمیشہ حمایت کرتی رہی ہے۔ اس خطے کی محرومیاں دیکھ کر لگتا ہے حکمرانوں کو اس خطے کی عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، صوبائی فنڈز کو مخصوص حلقوں اور علاقوں میں استعمال کرنا حکمرانوں کی اس علاقے سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree