وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے تنظیمی دورہ لاہور پر گرین ٹاون میں عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملت جعفریہ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اس غیور قوم کو متحد ہونا ہوگا،آج گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک ملت تشیع افتخار و سربلندی کیساتھ مظلومین وطن کی آواز بن کر سامراجی قوتوں اور ظالموں کیخلاف سینہ سپر ہے،آج شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی روح شاد ہونگے،ہمیں خانقاہوں میں بیٹھ کر مظلوموں کے مدد گاروں پر سنگ ریزی نہیں کرنا بلکہ اس قافلہ عشق میں شامل ہوکر ملت کے مظلوموں اور یتیمان آل محمدؑ کا مدد گار بننا ہے،وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم میداں عمل میں اتریں اور اپنی ذمہ داری کو عین شرعی و دینی ذمہ داری سمجھ کر ملک و قوم کے لئے ادا کرے،تاکہ بروز محشر ہم اپنے آئمہ طاہرینؑ کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔