وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغا رضا) کی بلوچستان کی نئی اتحادی حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور تقرری پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ مقصودڈومکی ، سیکریٹری جنرل صوبہ پنجاب علامہ سید مبارک موسوی ، سیکریٹری جنرل صوبہ خیبرپختونخوا علامہ محمد اقبال بہشتی، سیکریٹری جنرل صوبہ بلوچستان علامہ برکت علی مطہری ،سیکریٹری جنرل صوبہ گلگت بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی، سیکریٹری جنرل صوبہ جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اورسیکریٹری جنرل ریاست آزاد جموں کشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے دلی مسرت اورتہنیت کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی قائدین نے کہا کہ رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کےصوبائی وزیر قانون اور پارلیمانی اموربلوچستان منتخب ہونے پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،شعبہ سیاسیات کے مسئول سید اسد عباس نقوی اور انکی ٹیم،رکن شوری عالی علامہ ہاشم موسوی،صوبائی نومنتخب وزیر آغارضا،خانوادگان شہدائے ملت جعفریہ اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے مخلص کارکنان ایم ڈبلیوایم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں،خدا وند متعال سے دعا ہے کربلائے پاکستان میں مظلومین ملت جعفریہ کے لئے جدوجہد کرنی والی اس الہی جماعت کو بحق امام زمانہ عج دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے،دعاہے کہ ہم سب کو اس ملت مظلوم کی عزت اور وقار میں اضافہ کے لئے مزید فعالیت کرنے کی توفیق دے،تاکہ بروز محشر آئمہ طاہرین علیھم السلام شہدائے ملت جعفریہ بلخصوص قائد شہید مظلوم کے بارگاہ میں سرخ رو ہو کر پیش ہوں۔الہی آمین