ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی شعبہ تربیت کاپروگرامات، فعالیت اور تنظیمی،تربیتی درسی نصاب کے حوالے سے اہم اجلاس

22 January 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکرٹریٹ اسلام آباد میں، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سیداحمد اقبال رضوی کی زیر صدارت شعبہ تربیت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شعبہ تربیت کےنئے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر محمد یونس نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقعہ پر شعبہ تربیت کے نئے مرکزی سیکرٹری  کو ذمہ دا ری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی اور شعبہ تربیت کی اب تک کی فعالیت اور مستقبل میں شعبہ تربیت کے پروگرامات کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور فیصلے کئے گئے۔ اس اجلاس میں تاکید کی گئی کہ سالانہ پروگرام کی روشنی میں تمام تنظیمی امورکی انجام دہی کے لئے تربیتی مراحل سے گزرنا ضروری ہے تربیت شدہ افراد تنظیمی امور کو زیادہ بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔

 بعد ازاں علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی شعبہ تنظیم سازی کی زیر صدارت شوریٰ عالی کے فیصلے کی روشنی ایک نکاتی ایجنڈےپر تنظیمی،تربیتی درسی نصاب کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کا مقصدمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام ممبران ،عہدہ داران کی درجہ بندی اور ذہنی سطح کے مطابق تنظیمی ،تربیتی تدریسی نصاب کا مرتب کرنا ہے ۔ اجلاس میں کئی امور پر زیر بحث آئے۔شعبہ تنظیم سازی اور شعبہ تربیت کے باہمی اشتراک اور ممبران کے لئےورکشاپس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس اجلاس میں علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی ،مولانا علی شیر انصاری کے علاوہ جناب برادرسید احسن رضا جو کہ لاہور سے تشریف لائے تھے اور جناب ظہیر کربلائی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree