ایم ڈبلیوایم کشمیریوں کی تحریکِ حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی، اسدعباس نقوی

06 February 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے صوبائی سیکرٹیریٹ پنجاب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی ، ضلعی سیکرٹری جنرل سیدحسن رضا ہمدانی اور دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور کشمیریوں کی تحریکِ حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عالمی برادری بھارت کو جنگی جرائم سے روکنے میں کردار ادا کرے ۔ سید حسن رضا ہمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق جموں و کشمیر تنازع کا جلد حل یقینی بنایا جائے اورعالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے منشور کے احترام کے لیے دباؤ ڈالے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree