سینیٹ جیسے مقدس اداروں میں قابلیت اور اہلیت کے بجائے پیسے کے بل بوتے پر پہنچنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

11 February 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) سینٹ الیکشن سے قبل سیٹوں کی خرید و فروخت میرٹ کاقتل اور مقدس ایوان بالا کی توہین ہے، ایوان بالا مملکت پاکستان کا مقدس ادارہ ہے جس کے تقدس اور بالادستی کو قائم رکھنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پاکستان کے آئین اور قانون بنانے کے عمل کا اہم ترین حصہ ہے اگر سینٹ جسے حساس اور اثررکھنے والے ادارے میں ذمہ داریاں ادا کرنیوالے اراکین میرٹ اور قابلیت کی بجائے کسی معاہدے یا سرمائے کے بل بوتے پر آئیں گے تو پاکستا ن کے لئے صرف مشکلات میں اضافے کا باعث بنےگا۔ ایوان بالا کو ربڑ سٹمپ بنانے والوں کیخلاف اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے ۔ہمیں ان قانون ساز اداروں میں خواہ وہ صوبائی ہوں یا مرکزی ان میں ہارس ٹریڈنگ اور دولت کے بل بوتے آنے والوں کا راستہ روکنا ہوگااور اس کے لئے ضروری ہے کہ مناسب قانون سازی کی جائے جس سے جماعتیں ایسے افراد کو سامنے لائیں جو کہ اہلیت رکھتے ہوں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اراکین صوبائی اسمبلیز کو بھی ووٹ کرتے ہوئے آئین پاکستان پر اللہ کے حضور لئے گئے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے وطن عزیز کے مفاداور آئین پاکستان کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی امانت کو صالح ایماندار اور محب وطن افراد کو دینا ہوگا،پاکستان کی سلامتی و بقا کا تقاضہ ہے کہ ہمیں اشرافیہ اور پاکستان پر مسلط کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،بصورت دیگر یہ مافیا ملکی سلامتی اور قومی وقار کو داو پر لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree