آزاداور خود مختار الیکشن کمیشن کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد محض ایک خواب ہے ،علامہ راجہ ناصر عباس

13 February 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) آزاداور خود مختار الیکشن کمیشن کے بغیر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ۔ الیکشن 2018سے قبل الیکشن کمیشن کے معاملات کا حل ہونا ضروری ہے ان خیالا ت کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم پولیٹکل ونگ کے عہدیداران سے ایک ملاقات میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی حوالے سے خود مختاری نہیں دی جائے گی الیکشن 2018کا شفاف انعقاد ممکن نہیں ۔بائیومیٹرک طریقہ کار کے تحت ہونے والے الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ۔ بائیومیٹرک الیکشن کے انعقاد سے انتخابی دھاندلی کا راستہ رکے گا۔ مالی خود مختاری نا ہونے کے سبب الیکشن کمیشن کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کا انعقاد کروانا ناممکن ہو گا ۔ انتظامی طورپر الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حالیہ لودھرں ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود سیاسی لیڈران کا الیکشن کمپین میں حصہ لینا الیکشن کمیشن کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے قوانین کا بھی ازسر نو جائزہ لینا ہو گا۔ لگتا ہے سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈینگ کارستہ روکنا ہی نہیں چاہتیں ۔ہارس ٹریڈینگ کارستہ روکنے کے لئے فلورکراسنگ کے موجودہ قانون کو تبدیل کرنا ضروری ہے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree