ریاستی اداروں کیخلاف شکوک و شبہات پیدا کرکے کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، علامہ ناصر عباس جعفری

26 February 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب میں احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب بیورو کریسی کی طرف سے ہڑتال کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال پر جانے والے افسران ریاست کی وفاداری کی بجائے مسلم لیگ نون کی تابعداری کر رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات قانون و آئین کی تضحیک اور ریاست سے وفاداری کے منافی ہیں، جو لوگ خود کو آئین و قانون سے ماورا سمجھتے ہیں، انہیں کسی بھی اعلٰی عہدے پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے بعد یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی تھی کہ ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ اب عدلیہ کے خلاف نفرت کے برملا اظہار کا مقصد عوام کو اعلٰی عدلیہ سے بدظن کرنا ہے۔ اداروں کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کرکے کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف ہم آواز ہے اور اس ملک کے لوٹے ہوئے سرمائے کی واپسی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ، نیب اور دیگر ریاستی اداروں پر الزام تراشی سے نون لیگ اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ نون لیگ اپنی مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، جو اب ممکن نہیں رہا، ہر کرپٹ شخص اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شفاف احتساب کی منتظر ہے، عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لاکر اسے عوام کی صحت و معیاری تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔ پاکستان کے حالات کسی بھی محاذ آرائی کی سیاست کے متحمل نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree