قومی اداروں میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

04 March 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نو منتخب سینٹرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو گیا ہے ۔ ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل سے چھٹکارے کے لیے اب جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کے لیے اراکین کو بھی اپنی آئینی ذمہ داریاں کرنا ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو مہنگائی ،عدم تحفظ ، بے روزگاری، معیاری تعلیم کا فقدان اور صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔پولیس اور دیگر ریاستی ادارے دہشت کی علامت بنتے جا رہے ہیں ۔سیاسی مخالفین کو انتقام کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اختیارات کے ناجائز استعمال نے عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کر رکھا ہے۔قومی اداروں میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وطن عزیزکو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کے لیے مقتدر شخصیات کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ہم نہ صرف داخلی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ہمیں خارجی مسائل میں بھی دانستہ طور پر الجھایا گیا ہے ۔بھارت کی طرف سے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آتے ہیں۔پڑوسی مسلم ملک افغانستان اور ہمارے درمیان اختلافات بھڑکانے کے لیے دہشت گردی کی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان وہ قوتیں مغالطے پیدا کرنے میں مصروف ہیں جو دونوں ممالک کی مشترکہ دشمن ہیں۔ایسی صورتحال میں ایوان بالا کے نمائندگان کی جو ذمہ داریاں بنتی ہیں ان کو احسن انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ سیاسی مخالفین بے جا الزام تراشیوں کی بجائے اپنی توجہ قومی ایشوز پر مرکوز رکھ کر عوامی خدمت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔سیاسی مخالفین نظریاتی اختلاف کو الزامات کی بجائے دلائل سے دور کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین سینٹ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے بروئے کار لائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree