ایم ڈبلیوایم کے وفدکی ناصرشیرازی کی سربراہی میں منہاج سیکریٹریٹ میں خرم نواز گنڈہ پور سے ملاقات

30 March 2018

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی تحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد ۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات ، وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسن کاظمی سمیت پاکستان عوامی تحریک کے راہنما راجہ زاہد اور میڈیا ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے ۔اس موقع پردونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان موجود ملکی سیاسی اور اجتماعی صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شیعہ سنی وحدت کیلئےاور تکفیریت کے خلاف علمی فکری اور سیاسی اور اجتماعی میدان میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree