وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں سالانہ مرکزی کنونشن کے حوالے سے چیئرمین مرکزی کنونشن برادر نثار فیضی کی صدارت کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں راولپنڈی ،اسلام آباد کی ضلعی کابینہ کے علاوہ علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی ، علامہ علی اکبر کاظمی ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی ، علامہ محمد حسین شیرازی ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ، علامہ علی شیر انصاری ، برادر یاور عباس وحدت یوتھ پاکستان ، برادر ارشاد حسین بنگش ،ظہیر کربلائی اور دیگر اجرائی مسئولین نے شرکت کی ، اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ بروز سوموار کو ہونے اجرائی اور کور کمیٹیوں کے اہم اجلاس کا ایجنڈا زہیر غور آیا ۔
اجلاس سے علامہ اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولادت کعبہ مین ہونے کا سبب یہی تھا کہ لوگ علی ع کے طرف آئیں اور اسلام کی اس برجستہ شخصیت امام حق امیر کائنات کو اپنے لئے میدان عمل میں کعبہ کی مانند جانیں کیونکہ حضرت رسالتمآب ﷺ نے حضرت علی ؑ کو کعبہ کی مانند قرار دیا جس طرح کعبہ لوگوں کے پاس چل کر راہنمائی نہیں کرتا ایسے ہی لوگ حضرت علیؑ سے متوسل رہیں اور راہنمائی حاصل کریں ۔
اجلاس کے آخر میں برادر نثار فیضی چیئرمین مرکزی کنونشن ایم ڈبلیو ایم نے خطاب فرمایا اور مرکزی کنونشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام دوستوں سے بروز سوموار بعد از ظہر منعقد ہو نے اہم اجلاس میں شرکت کی تاکید فرمائی اور کہا کہ اس سال مرکزی کنونشن کی ترجیحات میں تین اہم نکات ( الیکشن ۲۰۰۱۸ )، (تنظیمی صورتحال ) ،(محرومیت کا خاتمہ) بھی شامل ہیں اجلاس کے آ خر میں ولادت باسعادت مولود کعبہ کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا گیا۔