مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن کا کل سے اسلام آباد میں آغاز ہوگا

05 April 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ مرکزی تنظیمی سالانہ کنونشن کا آغازآج 6اپریل سے جامع الصادق جی نائن اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔کنونشن میں شرکت کے لیے بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے رہنماؤں اور تنظیمی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔8اپریل کنونشن کے آخر سیشن پر بعنوان وحد ت اسلامی اور استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ،سیمینارمیں ملک کے نامور شیعہ سنی علما اورسیاسی اکابرین شریک ہوں گے اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی جائے گی۔کنونشن کے اختتام پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree