عالمی استکبار شام پر عراقی تاریخ دہرانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

14 April 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد)  تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف اورایک ملک کی سا لمیت پر حملہ ہے۔غیراخلاقی غیر انسانی حملہ جس کی کوئی قانونی اخلاقی اور انسانی اساس اور گراؤنڈ نہیں ہے عراق کی کہانی ایک مرتبہ پھر سے دہرائی جارہی ہے۔ او آئی سی خود جارح قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے۔شام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ روز شام کے نہتے شہرویوں پر تین عالمی طاقتوں کے میزائل حملے کے خلاف ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کی جارحیت اور بربریت سے قبل بھی شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر دباو ڈالا جاتا رہا اور شام نے اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیموں کو ہمیشہ خوش آمدید کیا۔ مگر اقوام متحدہ کی انکوائری سامنے نہ لائی گی۔داعش کو عراق و شام میں لانے والی بھی ہی طاقتیں تھیں جنہوں نے دنیا بھر سے دہشگرد جمع کر کے حملہ آور ہوئے۔ سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرادار ناکام ہونے کے باوجود حملہ کرنا عالمی قونین کے خلاف اور کھلی جارحیت ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر تین عالمی نام نہاد امن کی علمبردار طاقتوں نے نہتے شامی شہریوں پر حملہ کیا ہے ۔شام اس وقت کئی سالہ جنگ کی وجہ سے خوراک اورادویات کی کمی کا شکار ہے۔پورا عرب جنگ کی لپٹ میں ہے جس پراو آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے۔عملا یہ ادارہ فیل ہو چکا ہے اور جارح استعماری طاقتوں کا آلہ کار بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دین اسلام کی سربلند ی اور استعماری قوتوں کی سازشوں کے مقابلے کے لئے عالم اسلام کی مظلوم اقوام اکھٹی ہو جائیں۔اور مل کر اسرائیل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشتگردی کا جواب دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree