وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جامعہ زینبیہ سرگودھا میں موجودہ اور سابقہ تنظیمی برادران کےساتھ ایک نشست منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور جے ایس او کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی، ڈاکٹر یونس حیدری، آصف رضا ایڈوکیٹ،علامہ ملازم حسین شاہ، علامہ نیازحسین بخاری اور ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام زمانعجکے منتظرین کی خصوصیات بیان کیں اورکہا کہ کل نیمہ شعبان ہے ہم سب ساری چیزیں بھلاکر اپنی زندگی کی ایک نئی طرح کی شروعات کریں ،ہم اپنی نئی زندگی کاآغاز قرآن پاک والی زندگی سے کریں ہماری زندگی میں راتوں کی عبادت شامل ہوں، ہماری زندگی میں لوگوں کے ساتھ بھلائی کا عنصر شامل ہو، صلہ رحمی کا عنصر شامل ہو، اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں پاکستان کی تبدیلی سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں ،ذکرواذکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں جب آپ پرہیز گاربن کر منظم ہوں گے تو آپ کبھی نہیں تھکیں گے ورنہ آپ اکتا جائیں گے ،آ پ ماہانہ طور پرملکر بیٹھیں اور تنظیمی گفتگو کریں آپس کی ہم آہنگی پیدا کریں کچھ ایسے کام ہیں کہ تنہا ممکن نہیں لہذا ملکر ملت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں اور اپنے کاموں میں جہد مسلسل کو رواج دیں کسی کام کو بھی ادھورا مت چھوڑیں ۔ کامیابی وحدت میں اور برکات ہم آہنگی میں ہیں، علماء سے رابطہ مضبوط رکھیں علماء کی باتوں کو غور سے سنیںکبھی بھی یہ نہ سوچو کہ میں اکیلا یہ نیکی کررہا ہوں باقی کیوں نہیں کرتے بلکہ یہ سوچیں کہ باقی افراد کوساتھ کیسے ملانا ہے ۔