کل ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس کراچی میں مرکزی ریلی کی قیادت کریں گے، علامہ مختارامامی

12 May 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)   13مئی کو ملک کے تمام اہم شہروں اور اضلاع سے مردہ مردہ امریکہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر کراچی سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں نکالی جائے گی۔مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مختار امامی کا یہ بیان مرکزی میڈیا سیل سے جاری گیا جس میں ان کا مذید کہنا تھا کہ یوم مردہ باد امریکہ وہ دن ہے جس میں عالمی سامراج و استعمار امریکہ نے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپتے ہوئے۔مظلوم فلسطینیوں کی سرزمین پر صہیونیت کے قبضے کو قانونی بنانے کی مذموم حرکت کی اور اس دن سے لے کر آج تک فلسطینیوں پر ظلم اور ان کی زمین جبری ہھتیانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا پر اپنی اجارہ داری قیام رکھنے کے لئے لاکھوں انسانوں کا خون بہا چکے ہیں۔ اس وقت دنیا میں جتنی دہشت گرد تنظیمیں ہیں امریکہ ان کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے۔ امریکہ جہاں اپنے مد مقابل قوتوں کے خلاف سازشوں کرتا رہتا ہے وہاں وہ اسلامی دنیا کو اپنی اجارہ داری لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت مسلم امہ کے کسی بھی مسئلے کو اٹھا کر دیکھئے اس کے پیچھے امریکہ یا اس کے آلہ کار نظر آتے ہیں۔مملکت خدادا پاکستان کے معاملات میں میں امریکی مداخلت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ہماری اندرونی و خارجہ پالیسی پر امریکی دباو رہتا ہے۔ پاکستان میںجتنی بھی دہشتگردی ہے پاکستان آج جتنا کمزور اور تباہ حال کر دیا گیا ہے ان۔سب کا ذمہ دار واشنگٹن ہے۔ ہمارے حکمران ہمیشہ سے امریکی بلاگ میں رہنے کی قیمت وصول کرتے رہے ہیں جس کی ادائیگی پاکستانی عوام کو ہزاروں لاشیں بد امنی بے روزگاری اور لاقانیونیت کی صورت میں جھیلنا پڑ رہی ہیںپاکستانی عوام امریکی تسلط سے آزادی چاہتی ہیں امریکی بلاگ سے چھٹکارہ چاہتی ہیں ۔ اپنی خارجہ و ملکی پالیسوں کو آزاد دیکھنا چاہتی ہیں انشاللہ 13 مئی کو پاکستانی عوام ملک بھر کے تمام اہم شہروں اور اضلاع سے مردہ باد امریکہ۔ اسرائیل و ہندوستان ریلیاں نکال کر اپنی قوم غیرت و حمیت کا اظہار کریں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree