مسلم ممالک کا اتحاد دنیا میں امن اور ترقی کا ضامن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس کا اسلامی ممالک کے سفیروں سے خطاب

12 June 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد)  اسلامی ممالک کو اپنے تنازعات مذاکرات سے حل کرنا ہوں گے،مسلم ممالک کا اتحاد دنیا میں امن اور ترقی کی ضامن ہے، ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اسلامی ممالک کے سفیروں اور سیاسی شخصیات کے اعزار میں دیئے گئے افطار ڈنرکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہاکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلامی ممالک عالمی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں اوردنیا کی ترقی میں اسلامی ممالک کا کردار بہت اہم ہے ۔اگر اسلامی ممالک کمزور ہوتے ہیں اور ان میں اتحاد نہیں ہوتا تو دنیا میں امن کا قیام مشکل ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کی خواہش رکھتی ہے کہ تما م اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہو ۔اور اسلامی دنیا سے غربت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو لیکن بد قسمتی سے آج اسلامی دنیا مختلف چیلنجز کا شکار ہے مودی کی حکومت کشمیری عوام پر ظلم کررہی ہے ۔اسی طرح فلسطین روہنگیا کے مسلمان پر بھی ظلم ہو رہا ہے دنیا میں امن کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔مسلم ممالک کاآپس کے معاملات کے حل کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پریشان کن ہے ۔ تنازعات کا حل صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔جنوبی ایشاء کی معاشی حوالے سے اہم خطہ ہے ۔امید ہے کہ شنگھائی کانفرنس خطے میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات پر توجہ کرئے گی ۔ سی پیک سے پاکستان اور چائینہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے ۔کچھ قوتیں سی پیک کوثبوتاژ کرنے کے لئے درپے ہیں ۔ایشائی ممالک کی ترقی اور امن کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے میں یقین رکھتا ہو ں کہ اس خطے کے تمام مسائل کے حل کے لئے باہر کی قوتوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے۔تمام معاملات افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنا وقت کی اہم ضروت ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree