لاہور کو پیرس اور کراچی کو لندن بنانے کے دعوے دار عوام کو بے وقوف بنانے کے مشن پر گلی گلی پھررہے ہیں ، ناصرشیرازی

10 July 2018

وحدت نیوز (پاراچنار) تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کا تحریک انصاف سے انتخابی الائینس اصولی بنیادوں پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر شیرازی نے این اے46 میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار شبیر حسین ساجدی کی الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد اور تعمیر و ترقی کے لئے ایم ڈبلیو ایم ہمیشہ اپنا رول ادا کرتی رہے گی ۔ ملک سے تکفیریت کا خاتمہ ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ہم ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ۔ یہ ہمارا ملک ہے اس کے اندرونی اور خارجہ کے فیصلوں کا حق بھی پاکستانیوں کو ہونا چاہئے ۔ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی کرئے ۔ عوام کے بنیادی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جا رہے ہیں ۔گزشتہ دور حکومتوں نے کرسی گرنے اور بچانے پر وقت ضائع کیا ملک کی دولت دونوں ہاتھوں لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرتے رہے لاہور کو پیرس اور کراچی کو لندن بنانے والے عوام کو بے وقوف بنانے کے مشن پر آج دوبارہ گلی گلی پھر رہے ہیں جہاں ابلتے گٹر ۔گندگی کے ڈھیر اور عوام کی نفرتیں ان کا استقبال کر رہی ہیں۔ ہمارا گزشتہ انتخابات میں منتخب ایم پی اے آغا رضا اس وقت جہاں جا رہا ہے اسے سر آنکھوں پر بیٹھایا جا رہے ۔آغا رضا کی کارکردگی سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ عوامی خدمت مجلس وحدت مسلمین کا شعار ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree