وحدت نیوز (اسلام آباد) کالعدم جماعتوں کو کس قانون کے تحت نیکٹا نے کلین چٹ دی ہے ۔حالیہ دہشتگری کی لہر نے پور ی قوم کے دل زخمی کر دیئے ہیں ۔ایک طرف دہشتگرد اور دوسری طرف شریف خاندان ملک میں بے چینی پھیلا رہے ہیں ایم ایم اے اور ن لیگ کے ہوتے ہوئے کسی آئی جے آئی کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک حساس دور سے گزر رہا ہے دشمن پر امن الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکارہا ہے ۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتیں المناک ہیں ہارون بلورکی شہادت سے پاکستان کا نقصان ہوا ہے ۔نہایت افسوس ہے کہ جن لوگوں ملک میں شدت پسند ی تکفیریت کے زریعے قتل و غارت گری کے بازار گرم کئے ان کو کلین چٹ دے کر شہدا کے وارثوں کے زخمو ں پر نمک پاشی کی گئی رمضان مینگل جو کہ تکفیری گروہ کا سربراہ ہے وہ سراج ریئسانی کے خلاف الیکشن لڑ رہا تھا ،ایسے دہشت گردوں کو شامل تفتش ہونا چاہئے مستونگ ہی کے مقام پر گزشتہ دہائیوں سے ملت جعفریہ کے بے گنا ہ افراد کا قتل عام ہوتا رہا لاشیں زمین پر پڑی رہیں لیکن اٹھانے والاکوئی نہیں تھا ہم چیخ چیخ کر کہتے رہے خدار ا اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائی کی جائے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ،اس ملک کی کی ناعاقبت اندیش حکمران اور مقتدر طاقتیں ناک تک دیکھتی ہیں شدت پسندوں اور تکفیری گروہ کو دی جانے والی چھٹی کا خمیازہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بھگتیں گی ، ہمار ے حکمران اور مقتدر حلقے جنرل ضیاء کی پالیسی سے اب تک سبق نہیں سیکھ سکے۔ الیکشن فری اینڈ فیئر ہونے چاہیں شرپسندوں کو الیکشن میں کھلی چھوٹ دینے کی مذمت کرتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مجرم ہے اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہئے ۔شریف خاندان کو ان کے گناہوں کی سزامل رہی ہے سانحہ ماڈل ٹاون کو چھوٹا واقع نہیں تھا ۔ساری دنیا کے سامنے عورتوں کے منہ پرگولیاں ماری گیں ۔ایک طرف دہشت گردد ملکی سلامتی پر وار کررہے ہیں دوسری طرف شریف خاندان ملک میں بے چینی پیدا کرنے کے درپے ہیں یہ سراسر ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ کچھ جماعتوں کے الیکشن مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔شفاف اور آزادانہ الیکشن کے لئے نگران حکومت اس طرف توجہ ضرور کرئے ہماری جماعت کے بھی قائدین کو باوجود سیکورٹی تھرٹ ہونے کے ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے اور ن لیگ کے ہوتے ہوئے کسی ائی جے آئی کی ضرورت نہیں ملک میں الیکشن کو ثبوتاژ کرنے والوں 25جولائی کو منہ کی کھانا پڑے گی انشااللہ قوم بھر پور انداز میں گھروں سے نکلے گی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے ووٹ دے گی ۔