حالیہ انتخابات میں سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم باعوروں کی بدترین شکست کے بعد ہم نے یوم آزادی کویوم شکرانہ کے طور پر مناناہے، علامہ راجہ ناصرعباس

13 August 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) یوم آزادی پاکستان کو یوم شکرانہ کے طورپر منائیں گے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 71وں یوم آزادی پاکستان کے موقع پراہلیان وطن کے نام میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چودہ اگست وہ دن ہے جس دن اللہ تعالی نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسا ملک عطا کیا جس میں وہ اپنے دین اور مذہب کے مطابق اپنی عبادات کرسکتے تھے جس میں خود وہ اپنے فیصلے کر سکتے تھے یہ وہ دن ہے جس سے مسلمانوں کو متعصب ہنددوں سے اس کے تسلط سے نجات ملی برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی عوامی جہدوجہد کے زریعے اور ایک عظیم قیادت کے پرچم تلے اس ملک کو حاصل کیا تاکہ ہم اپنے دین اور تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں پاکستان کا پرچم اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان میں مسلمان بھی ہیں اور غیر مسلم بھی پاکستان کا دستور سب کو حقوق دیتا ہے ،ضیا ءالحق کے دور میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سے چھین گیا اور پھر یہاں پر نفرتوں اورتعصب کو فروغ دیا گیا ہمارے ملک کے قومی مفادات پر سودے بازی ہوئی ہم پر ایسے لوگ مسلط کر دئے گے جن کی تجارت باہر کے ملکوں میں ہے جو کرپٹ لوگ تھے جن کا پیسہ ملک کے باہر بینکوں میں تھا اس طرح کے لوگ ہم پر مسلط ہو گئے جو پاکستان کو بربادی کے طرف لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ آج جب ہم چودہ اگست ہم منا رہے ہیں یہ پاکستان میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے کو جا رہی ہے اْمید ہے اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے باہر کے ملکوں میں نہیں ہونگے پاکستان میں امن اور ترقی آئے گئی محبت ہو گئی نفرتیں نہیں ہونگی پاکستان دنیاکے باوقار ممالک میں شامل ہوگا، حالیہ انتخابات میں سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم باعوروں کی بدترین شکست کے بعد ہم نے چودہ اگست کویوم شکرانہ کے طور پر مناناہے اور یہ وعدہ بھی کرنا ہے ہم نے اس ملک کوبہترین وطن بنانا ہے ترقی یافتہ اور پیش رفت بنانا ہے ایک باوقار قوم بنانا ہے ہم چودہ اگست کو بھر پور طریقے سے جشن آزادی منائے گے اور وہ لوگ جو جشن آزادی منانے کے خلاف ہیں اور جشن آزادی کے خلاف بیان دے رہے ہیں اور قوم کو غلط راستے پر چلنا چاہتے ہیں قوم کو چاہیے ان کو پہچانیں ہم اپنے وطن پاکستان کے ساتھ ہیں ہم ان مفاد پرست لوگوں کیساتھ نہیں ہیں اس الیکشن میں جو ووٹ ڈالا گیا جس سے تکفیریوں اور لٹیروں کو شکست ہوئی یہ اس بات کی دلیل ہے پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آنے کو ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت ملک معاشی طورپر کمزرو ہے مجھے امید ہے جو پاکستان سے باہر لوگ موجود ہیں کل جب نئی حکومت اعلان کیا جائے گا اور حکومت عوام کی طر ف آئے گی عوام کے آگے ہاتھ پھیلے گی تو پاکستان کے اند ر سے اور باہر بھی محب وطن افراد پاکستان کی مدد کے لئے دوڑیں گئے اور انشاء اللہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی دہشتگردوں کے چنگل سے نجات دلانے میں پاکستان کی حکومت کی مدد کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree