ہم موجودہ حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن عزاداری اور زائرین کے مسائل پر کسی مصلحت یا سمجھوتے کا شکارنہیں ہوں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

02 September 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیوایم کےسپریم ادارےشوری ٰ عالی کے دو روزہ اجلاس کے بعد سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشوریٰ عالی کے چیئرمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین ،علامہ سید علی رضوی ،علامہ سید حیدر عباس عابدی،علامہ ہاشم موسوی ،اور مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ حیدر آباد میں بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی کے گھر پولیس گردی چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدیدمذمت کرتے ہیں،علامہ حیدر علی جوادی کے بیٹے علامہ حسن جوادی جو کہ پہلے سے ہی بیمار تھے کو گرفتار کیا گیا اورتشدد کے سبب انکی حالت غیر ہونے پر انہیں سڑک کنارے پھینک دیا گیا،وہ کچھ دن موت وحیات کے کشمکش میں رہے لیکن جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے،ہم اس کو ماورائے عدالت قتل تصور کرتے ہیں،پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت اس ماورائے عدالت قتل کے جوابدہ ہیں حکومت ہمیں جواب دے انہیں کس جرم کی پاداش میں شہید کیا گیا؟اسی طرح ملک بھر میں ہمارے درجنوں بے گناہ افراد تا حال لاپتہ ہیں، مولانا ظہیرالدین بابر جو ایک محب وطن انسان تھا وہ پاکستان کو سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے تھے ،وہ ملک بھر میں لوگوں کو شجرکاری اور زراعت سے متعلق معلومات اور لوگوں کو اس جانب رغبت دلانے میں مصروف تھے لیکن دو سال سے ان کو لاپتہ کیا ہوا ہے اس کی بوڑھی ماں کی بینائی چلی گئی ہے ،یہاں ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جا رہا ہے اس کے نتائج مثبت نہیں آئینگے ،بیلنس پالیسی کا عمل ضیاء باقیات کا شاخسانہ ہے جو ملکی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم ہالینڈ کے ملعون گریٹ والڈر کی جاب سے توہین رسالت ﷺ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور وفاقی حکومت کی اس ایشو پر کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں واقعاََ پاکستان نے اسلامی دنیا میں فرنٹ رول کا کردار ادا کیا،حضور سرورکائنات ﷺ اور انکی آل پاکؑ کی عزت وحرمت پر ہم اپنی جانوں کی قربانی کو سعادت سمجھتے ہیں،اور ان کی شان میں گستاخی کو ہرگس برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں امید ہے پاکستان کی خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت انقلابی اقدامات کریگی،انہوں نے کہا کہ عزادای سید شہداء ہماری شہ رگ حیات ہے،امید ہے کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کو حکومت یقینی بنائے گی،سابقہ ن لیگ حکومت کے دور میں پنجاب میں ملت جعفریہ کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا،سینکڑوں ایف آئی آر درج کی گئیں اور چارسو سے زیادہ افراد کو شیڈول فور میں ڈالا گیا اورآئین پاکستان کی دی ہوئی مذ ہبی آزادی کے حقوق کو بری طرح پامال کیاگیا ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی حکومت ا س مسئلے پر سنجیدگی سے سوچے اور جلد از جلد صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے جو کہ محرم الحرم میں امن و امان بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رسومات کی آزادی سے ادائیگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کام کرئے اس سال بھی جبکہ حکومت بھی ابھی نئی ہے اور حالات پہلے سے کچھ بہتر ہیں مگر دہشگردی کے خطرا ت موجودہیں ۔ دشمن ملک میں افراتفری اور عد م استحکام چاہتا ہے ،ڈی آئی خان ،جھنگ ،شکارپور، کوئٹہ، پارہ چنار حساس ترین علاقے ہیں جہاں اب بھی دہشگردوں آزدانہ نقل و حرکت کر تے ہیں اور آئے روز کوئی نا کوئی دہشتگردانہ وار کرتے ہیں ۔ ہم آج کی پریس کانفرنس کے زریعے یہ بات واضع کردینا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت وقت کے اتحادی ضرورہیں مگر عزاداری امام حسینؑ اور زائرین کی آمد ورفت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ یا مصلحت کا شکارنہیں ہونگے ۔ حکومت فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے تاکہ وطن عزیز میں بسنے والے کروڑوں عزادار اطمینان اور پر امن ماحول میں عزاداری امام حسین ؑ کی ادائیگی کرسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree