زائرین کے مسائل،عمران خان کی ہدایت اور علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ کادورہ کوئٹہ وتفتان

07 September 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایران وعراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی اپنے وعدے کے مطابق کوئٹہ سے تفتان بارڈرپہنچ چکے ہیں،جہاں انہوں نے امیگریشن حکام سے ملاقات سمیت پاکستان ہائوس کا معائنہ بھی کیاہے،اس موقع پر انہوں نے کہاہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹرز کی تعداد16سے بڑھاکر 50 کی جارہی ہے ،جبکہ محرم الحرام میں زائرین کی تعدادمیں اضافے کے باعث کانوائے کی تعدادبھی بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئےیہ کسی بھی حکومت کے پہلے وزیر یا عہدیدار کا دورہ تفتان بارڈر ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شہریار آفریدی اور دیگر حکام کو پابند کیا تھا کہ زائرین ایران وعراق کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

 بعد ازاںشہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم سول وعسکری حکام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی وفدکے ہمراہ شرکت کی تھی اور وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو اپنے سابقہ دورہ تفتا ن بارڈر اور وہاں زائرین کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

کچھ دیر قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹرپر اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں کوئٹہ جارہاہوں ، وہاں جاکر ایران جانے والے زائرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لوں گا اور پھر تفتان بارڈر کا بھی دورہ کروں گا ،انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ کوئٹہ میں قیام کے دوران ہزارہ اکابرین سے ملاقات بھی کروں گا تاکہ زائرین کی مشکلات کو ہر ممکن حد تک حل کیا جاسکے، انشاءاللہ محفوظ پاکستان سب کیلئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree