حکومت تفتان بارڈر پر زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا زائرین کی باحفاظت کوئٹہ واپسی کو جلد یقینی بنائے،علامہ راجہ ناصرعباس

08 October 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کی ہدایات کے باوجود تفتان بارڈر پر اب تک کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاسکی ہیں،حکومت تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کو فوری نکالنے کے احکامات جاری کرے،تفتان بارڈر پر ہزاروں مرد خواتین بچے کھلے آسمان تلے کئی دنوں سے محصور ہیں،سرد موسم اور بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے تین زائرین جان بحق ہوچکےہیں،صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے اگر فوری انتظام نہ کیا گیا تو وبائی امراض کے پھیلنے اور مزید اموات کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام زیارات کیلئے جانے والے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین تفتان بارڈر پر ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں ان کو کوئی پرسان حال نہیں جبکہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے واضع احکامات کے باوجود اب تک انتظامیہ زائرین کو سہولت پہنچانے میں ناکام رہی ہے ۔علامہ راجہ ناصرعباس  نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم الحرام میں پاسپورٹ کے اجراء اور زائرین کیلئے تفتان بارڈر پر ہنگامی بنیادوں پر سہولت کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree