زائرین سے بلوچستان میں داخلے پر این او سی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، فیصل رضا عابدی کو فوری رہاکیاجائے، علامہ راجہ ناصرعباس

17 October 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) گذشتہ روز پولیس کے ہاتھو ں جیکب آباد چیک پوسٹ پر خاتون زائرہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں ،بلوچستان حکومت زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، محب وطن اور دہشگردی مخالف شخصیت فیصل رضا عابدی پر دہشگردی کی دفعات لگا گرفتار کرنا افسوس ناک ہے،حکومت مسنگ پرسنز کے مسئلے کو جلداز جلد حل کرئے، کوئی کتنا ہی بڑا ملز م یا مجرم کیوں نہ ہو آئین و قانون کے برخلاف اسے طویل عرصہ حراست میں رکھنا کسی صورت درست نہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جیکب آباد چیک پوسٹ پر پولیس کے ہاتھوں پیش آنے والے سانحہ میں خاتون زائرہ کی شہادت اور اس کے بعد پولیس کی اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔پولیس نے بے گناہ زائرہ کابے دری سے قتل کیا مدعی کی جانب سے پولیس ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس اہلکار مدعی پر دباو ڈال رہے ہیں اور مقدمے سے دستبرداری کے لئے مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،متعلقہ حکام نوٹس لیں اور ان درندہ صفت لوگوں کو نشان عبرت بنائیں، بلوچستان حکومت زائرین کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، زائرین کے مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے ،جب کوئی قافلہ بلوچستان داخل ہوتا ہے تو اسے این او سی کے نام پر ہراساں کیا جاتا ہے جو کہ کسی بھی پاکستانی شہری کیساتھ غیر قانونی غیر آئینی اقدام ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں پاکستان کے کسی بھی شہری کو ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے کسی کی اجاز ت کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے،حکومت گزشتہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں اور زائرین کے راہ میں حائل غیر قانونی رکاوٹوں کا خاتمہ کرے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فیصل رضا عابدی ایک محب وطن اور ہمیشہ سے دہشگردی تکفیریت کے خلاف بولنے والا پاکستان کا فرزند ہے،محترم ججز کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے دھندانتے پھر رہے ہیں اور فیصل رضا عا بدی پر دہشتگردی کی دفعات لگا کر ہتھکڑیوں کیساتھ عدالتوں میں پھرا کر آخر کیا قوم کو پیغام دینا چاہتے ہیں ملت جعفریہ میں بے چینی کا شکار ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ فیصل رضا عا بدی کے کیس کوہمدردی کی بنیادوں پر دیکھا جائے اور کی رہائی کو ممکن بنایا جائے،مسنگ پرسنز کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرئے آئین و قانو ن پاکستان بالاتر ہے اور کسی بھی پاکستانی شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھنا اور عدالت میں پیش نا کرنا آئین و قانون کے خلاف ہے چاہئے کوئی کتنا ہی بڑا ملزم ہو اسے جب سکیورٹی ادارے گرفتار کریں اسے جلد از جلد عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں یہ قوم کا پیسہ اور وقت دونوں برباد کررہے ہیں گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں پنجاب میں عزاداری سید الشہدا پر پابندیوں کو برداشت نہیں کریں گے عزادری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور اس پر کسی قسم کی قدغن قبول نہیں ن لیگ حکومت کی بنائی گئی متعصبانہ پالیسوں کو اگر ترک نا کیا گیا تو ہم احتجاج کا آئینی و قانونی حق محفوظ رکھتے ہیںعرب صحافی جمال خاشقجی کا ترکی میں لاپتہ ہونا افسوس ناک ہے ہماری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree