ایم ڈبلیوایم نے ملکی سطح پر جشن میلاد النبیؐ کی تقریبات میں بھرپورشرکت کرکے وحدت کی فضاءکو ہموارکیاہے، علامہ احمداقبال رضوی

29 November 2018

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ ٹبی کربلا میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا، جشن صادقین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا، بعدازاں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید احمد اقبال رضوی نے آئی ایس او کے ادارے المصطفیٰ ہاسٹل کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اُمت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، اس سال ربیع الاول کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور رہنمائوں نے میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرکے وحدت کی فضا کو ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree