علامہ راجہ ناصرعباس کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے ملاقات، صوبائی خودمختاری کے حوالے سے گفتگو

17 December 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وفد کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا ازلہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا سیٹ اپ دیا جانا چاہئے،سینٹ و قومی اسمبلی میں نمائندگی ہو تاکہ اپنے مسائل کو بخوبی حل کر سکیں،گلگت بلتستان کی عوام سے زیادہ مخلص پاکستانی آج تک نہیں دیکھے ،ارباب اختیار کو گلگت بلتستان کےعوام کی بڑھتی ہوئی تشویش کو سمجھنا ہوگا ،پاکستان عوام گلگت بلتستان کی  وفاوں کا مقروض ہے۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مسئلہ پر مجلس وحدت مسلمین کے بیانیے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے گلگت بلتستان کے ہر اہم ایشو پر قائدانہ کردار ادا کیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت بھی گلگت بلتستان کی محرومیوں کے ازالے کے لئے سنجیدہ ہے،گلگت بلتستان کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری محسن شہریار،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حسنین زیدی، ایم ڈبلیوایم یورپ کے سیکریٹری جنرل شیخ مشرف حسینی ، ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی اور محمد علی بھی موجودتھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree