وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین اور سابق وزیر قانون آغا رضا کے سیاسی مخالفین 31دسمبر کو اپنی یقینی شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے ووٹرز کو گمراہ اور ایم ڈبلیوایم سے بدزن کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کردیاہے، گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے کامیاب انتخابی جلسے، دو آزاد امیدواروں کی آغا رضا کے حق میں دستبرداری ، چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ اور دیگر اکابرین ومعززین قوم اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے خوفزدہ ہوکر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے نام سے ایک جھوٹا اور من گھڑت بیان سوشل میڈیا پر نشر کیا ہے جس کا حقیقت سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک تردیدی بیان میں معزیزاہلیان کوئٹہ کو باخبر کیا جاتا ہے کہ ایک جعلی پوسٹ ضمنی الیکشن پی بی 26کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے پیغام کےنام سے وائرل کی جارہی ہے اس پوسٹ کا مجلس وحدت مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہے ، لہذٰا افواہوں پر کان نا دھریں اور مخالفین کے جعلی پروپگینڈے کا شکارنا ہوں،ایم ڈبلیوایم کے آفیشل بیانات کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی آفیشل ویب سائٹwww.mwmpak.orgیا آفیشل فیس بک پیج https://www.facebook.com/MWMPak.Official/?ref=bookmarks، https://www.facebook.com/AllamaRajaNasirOfficial/?ref=bookmarks وزٹ کریں ، شکریہ