وحدت نیوز(سکھر) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی پاکستان کی سرزمین پرمکتبِ اہلبیتؑ نے بہت خون دیا پاکستان کے دستور پاکستان کےآئین کی سلامتی اور حفاظت کے لئے، شہدا کا لہو پاکستان کے اندر ہمیں زندہ رہنے کا ہنرعطا کرتاہےاور شہدا وہ ہستیاں ہیں جن کے بارے میں خدا نے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں مگر ہم ان کا شعور نہیں رکھتےپاکستان میں عزت اور سربلندی کے راستے کے لئے شہداء کے راستے کو زندہ کرنا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر ڈویژن کےکنونشن کے موقع پر شبِ شہدا ءسے خطاب کرتےہوئے کیا۔
انہوںنے مزید کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں سالار شہداء ہیں اور انشااللہ وہ امور جن کے لئے ان دونوں ہستیوں نے زندگی قربان کی پاکستان کو عالمی استعمارسے آزاد کروانے کے لئے پاکستان کو مضبوط اور قدرت مند ملک بنانے کے لئے پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے کے لئے پاکستان کو ایک محفوظ اور پرآمن ملک بنانے کے لئے دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ محبت اور آخوت کا رشتہ نبھانے کے لئے پاکستان میں جو انھوں نے کردار ادا کیا ہے انشاءاللہ ہمارا یہ تجدید عہد ہے کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔