وحدت نیوز (اسلام آباد) فیصل رضا عابدی کی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اپنی رہائی میں معاونت پر علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی حالات اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر فیصل رضا عابدی نے علامہ راجہ ناصرعباس کواپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کی جبکہ اپنے کیس میں تعاون پر علامہ راجہ ناصرعباس کا شکریہ اداکی۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے فیصل رضا عابدی کی رہائی پر مسرت کا اظہار کیااور انہیں مبارک باد پیش کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی، فیصل رضا عابدی کے برادر فیضی اور اعظم عباس بھی موجود تھے۔