زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوشش جاری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس کی وائس آف کاروان کے مرکزی وفد سے گفتگو

07 January 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس آف کارواں کے مرکزی اورصوبائی قائدین نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ زائرین کےمسائل حل کرنےکی بھرپورکوشش جاری ہے، ایم ڈبلیوایم زائرین کو درپیش مشکلات کےحل کیلئے مستقل اور دیر پا حل کیلئے کوشاں ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ وفود کی سطح پر زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں، انشاءاللہ جلد پاک ایران روٹ پر ریلوے سروس کی بحالی بھی متوقع ہے جس سے زائرین کی آمد ورفت میں مذیدبہتری آئے گی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرعباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسدعباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم نثارفیضی،صوبائی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب علامہ مبارک علی موسوی بھی موجودتھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree