وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم کی مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہوا، اجلاس میں نامورماہرین تعلیم اور شعبہ جات نے خصوصی شرکت کی،اجلاس کے شرکاءنے قومی نصاب پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اور دیگر تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دی اور مشاورت کی گئی،اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے شعبہ تعلیم کے خدوخال پر بریفنگ دی، شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی شعبہ تعلیم کے حوالے سے وژن کو سراہا، اجلاس میں ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر روشن، پروفیسر امتیاز رضوی، ڈاکٹر قندیل، پروفیسر وقار حیدر، پروفیسر منتظر مہدی، ڈاکٹر سہیل ،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی ،مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات محسن شہریار،پروفیسر نجیب و دیگر نے شرکت ۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔