وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری کے گھر آمد، ان کے والدمحترم کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرتحریک انصاف سندھ کےجنرل سیکریٹری اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ،مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی،مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات محسن شہریار،صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسن رضاکاظمی اور راناماجدبھی موجود تھے،رہنمائوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی، پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ اداکیا۔