وحدت نیوز(اسلا م آباد) مجلس وحدت مسلمین کا پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سےوزارت داخلہ کے متعصبانہ نوٹیفکیشن ،ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکے دفتر پر چھاپے اور گرفتاریوں پر احتجاج ،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمااعجاز چوہدری ودیگر وزراء سے ٹیلیفونک رابطہ کرکےوزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی نوٹیفکیشن کے اجراء، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے دفاتر پر چھاپوں اور کراچی،سرگودھا،سکھر ودیگر شہروں سے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، بعدازاں فاقی وزراءکی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایم ڈبلیوایم کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے بعدوزیراعظم نے وزارت داخلہ کے متنازعہ نوٹیفکیشن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔