پلوامہ حملے کے بعدکشمیر مسلمانوں پر بھارتی جارحیت میں اضافے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑکی مذمت کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

19 February 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاکہ پلوامہ حملے کے بعدکشمیر مسلمانوں پر بھارتی جارحیت میں اضافے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑکی مذمت کرتے ہیں، پلوامہ میں حملہ مودی سرکارکی الیکشن کمپین کا حصہ تھا،بھارتی حکومت نے ہمیشہ دہشت گردی کے الزامات پاکستان پر عائد کرکے سفارتی سطح پر دبائوبڑھانا چاہا ہے ، بھارت کشمیر میں اپنی ناکامیوں اور کمزوریوں کا سارا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتا آیاہے۔

 پلوامہ میں بھارتی افواج پر خودکش حملے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس حملے میں پاکستان کو ملوث قراردیئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کے دوٹوک اور منہ توڑموقف کی تعریف کرتے ہوئےعلامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی دھمکیوں پر جرائت مندانہ موقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے،وزیر اعظم کی تقریر عوامی جذبات اور احساسات کی درست ترجمانی تھی،بھارت کشمیر میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں پاکستان کو ملوث قرار دیکر عالمی برادری کی نگاہ میں مظلوم بننے اور پاکستان کو دہشت گردثابت کرنے کی مذموم کوشش کرتاہے ، وزیر اعظم کی پلوامہ حملے سے پاکستان کے اظہار لاتعلقی کی عقلی اور منطقی دلیلوں نے مودی سرکار کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنادیاہے،پاکستانی قوم متحد ہے اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت یا گیدڑبھپکیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ہندوستانی عوام کو بھی چاہئے کہ وہ مودی سرکار کی نفرت انگیز سیاسی روش کو مسترد کریں ، مودی کے انتہاپسندانہ سوچ اور جنگی جنون سے باہر نکلیں اور خطے میں امن ومحبت کے قیام کیلئے اپنا کرداراداکریں ،مغربی ممالک اپنی معیشت میں مضبوطی کے لئے ایشیائی ممالک کو اپنی سستی منڈی تصور کرتے ہیں ہم اچھے پڑوسی کے ناتے ایک دوسری کے ساتھ تجارتی ، سفارتی اور معاشی تعلقات میں بہتری لاکر مضبوط ایشیائی بلاک تشکیل دے سکتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree