امید ہے پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی سے مودی سرکارکےسر سے جنگ کا بھوت اترگیاہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

27 February 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے  بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی موثر اور کامیاب جوابی کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ کے جانباز وں کی بروقت جوابی کاروائی نے مودی سرکار کے دانت کھٹے کردیئے ہیں، امید ہے کہ مودی سرکاراور ہندوں انتہاپسندوں کےسر سے جنگ کا بھوت اترگیاہوگا، پاک فوج خصوصاًپاک فضائیہ کے چاک وچوبند پائلٹس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ثابت کردیاہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھو ں میں ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نےمزیدکہاکہ خطے میں کشیدگی پاک وبھارت دونوں کے مفادمیں نہیں البتہ بھارت اگر پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے کی کوشش کرےگاتو منہ توڑ جواب پائے گا جس کا ثبوت آج دوبھارتی طیاروں کی پاکستانی حدودمیں تباہی اور دو بھارتی پائلٹس کی زندہ گرفتاری ہے، انہوںنے ملت جعفریہ سے اپیل کی کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ آمادہ وتیار رہے انشاءاللہ پانچ کروڑ شیعہ اس پاک وطن کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپنے خون کےآخری قطرے اور آخری سانس تک ڈٹی رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree