وحدت نیوز(اسلام آباد) سفیر انقلاب شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی ؒ کی 24ویں برسی کےموقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ سرزمین پاکستان پر استعمار مخالف ایک توانا آوازتھی، شہید نقوی ؒ امام خمینی ؒ کی فکر وفلسفے کے پیامبر تھے، انہوں نے پاکستان میں نوجوانوں کی انقلابی خطوط پر تربیت کا آغازکیا، ان کا لگایا ہوا بیج آئی ایس او کی صورت میں ایک تناور درخت بن چکاہے، انہوں نےکہاکہ ڈاکٹر شہیدؒ کی فکر کا بنیادی نقطہ معاشرے میں اجتماعیت ،مرکزیت قیادت اور عالمی نہضت کا مضبوط حصہ بننا ہے ،شہید کے راستے پر انشااللہ پوری قوت سے گامزن رہیں گئے ۔