ڈاکٹر محمد علی نقوی کی راہ خدااور حسینی خط پر شہادت اعلان ہے کہ اس راہ میں شکست کا کوئی گذرنہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

07 March 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی24ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی قدس سرہ کی راہ خدااور حسینی خط پر شہادت در حقیقت اس بات کا اعلان ہےکہ امام حسین ؑ کے بتائےہوئے راستے پر چلنے والے سرخرو ہیں اور اس راہ میں شکست کا گزر نہیں اور یہی لوگ امام القائم علیہ السلام کے حقیقی منتظر ہیں لھٰذاوہ اس راہ پر چلتے ہوئے تھکتے نہیں اور ان کے لبوں پر شکستہ پہلو،راہ ولایت کی پہلی شہیدہ کا نام یا زہراؑءکی ندائیں اس بات کی گواہ ہیںکہ ہماری فتح یقینی ہے ،ڈاکٹر محمد علی نقوی قدس سرہ کی تصویر میں ان کے متبسم چہرے پر عیاں پیام ہم پڑھ سکتے ہیں کہ حسینی کبھی ہارا نہیں کرتے ۔اما م زمانہؑ کے منتظر کبھی تھکا نہیں کرتے اور لبیک یا زھراؑءکی صدا بلند کرنے والے یقینامنزلِ مقصود پرپہنچ کر رہیں گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree