وحدت نیوز(اسلام آباد) شرح خواندگی بڑھانے کےلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔لاکھو ں بچے اب بھی سکول جانے سے قاصر ہیں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں نے والدین کو پریشان کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم کے سوا کچھ نہیں ہے پاکستان کو بھی دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لئے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کرنا ہوں گئے ۔ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ اور تعلیمی نصاب کو جدید خطوط پر استورا کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔
انہوںنے مزیدکہاکہ ملک میں ایک طرف سرکاری سکولوں کا فقدان ہے اور دوسرے طرف نجی سکولوں کی من مانیان عروج پر ہیں آئے روز نجی سکولوں کے نصاب کے حوالے سے خبریں گردش کرتی ہیں نجی سکول کے نصاب میں کیا پڑھانا چاہئے اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جو نصاب کی جانچ پڑتال کرئے ۔ہم پاکستانی اور مسلم مملکت ہیں ہمار ا نصا ب بھی ہماری تاریخ و ثقافت کا آئنہ دار ہونا چاہئے آج تک کسی قوم نے کسی دوسرے کی زبان اور ثقافت کے سہارے ترقی حاصل نہیں کی ۔حکومت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول تک پہنچانے کے لئے اقدامات کرئے ۔