طلاب عظام ولایت محور تعلیم،تربیت اور جدید علوم وفنوں سے آراستہ ہوکر اپنے آپ کو امت کی رہبری کیلئےتیار کریں،علامہ راجہ ناصرعباس

16 March 2019

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اجتماع علمی مرکز مدرسہ علمیہ حجتیہ میں منعقد ہوا پروگرام میں اساتید حوزہ،علماءکرام تنظیمی احباب،خانوادہ شھداء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علماءکرام کے اس جمع غفیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹریری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے شھید کی جامع،فعال ومتحرک،اور مخلص شخصیت کے مختلف زاویوں پر تفصیلی گفتگو کی آپ نے ملک عزیز پاکستان میں مظلوموں کے حامی اور ظالم مخالف علماء کرام اور شجرہ طیبہ آئی ایس او کے جوانوں کو شھید قائد رہ اور شھید ڈاکٹر رہ کے مکتب عشق کے ثمرات میں سے قرار دیا۔

آپ نے مزید کہا کہ شھید ڈاکٹر کے نظریاتی بیٹے آج ہرمحاذ پرمکتب حقہ کی ترجمانی اور ہرظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے دشمنوں کے ارادوں کوخاک میں ملارہے ہیںآپ نے طلاب عظام کونصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ولایت محور تعلیم،تربیت اور جدید علوم وفنوں سے آراستہ ہوکر اپنے آپ کو امت کی رہبری کےلئے تیار کریں۔پروگرام میں شھید ڈاکٹر کے فرزند گرامی قبلہ حجت الاسلام دانش نقوی نے شھید کی تنظیمی زندگی پر گفتگو کی۔پروگرام کے آخر میں شھید ڈاکٹر ،شھید منا،شھید وفا، شھید جلبانی ،اور شھید سیدین زیدی کے فرزندوں کی خدمت میں تجلیل شھداء شیلڈ دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree