اندرون وبیرون ملک مقیم پاکستانی برادر اسلامی ملک ایران کے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں، علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل

05 April 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں اندرون وبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت برادر اسلامی ملک ایران کے عوام تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کررہے ہیں ، جس سے لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں ، ایرانی قیادت خصوصاًرہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم نے ماضی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے جس طرح کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا تھا اوربروقت امدادی سامان کی بڑی کھیپ پاکستانیوں کی مدد کیلئے فراہم کی تھی بلکل اسی طرح قرآنی حکم احسان کا بدلہ احسان ہے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملت پاکستان اپنے سیلاب سے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی بھر پور مدد کیلئے میدان میں آئیںاور خشک اجناس ، ادوایات، خیمے اور نقد عطیات ایم ڈبلیوایم کے دفاتر میں جمع کروائیں یا دیگر ذرائع سے ایران تک پہنچائیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزیدکہاکہ اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایران کے31 میں سے 15صوبے مکمل زیر آب ہیں، 5ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 25ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے، ہزاروں ایکڑزرعی اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، ہزاروں گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ کر تباہ ہوچکی ہیں،اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 67سے زائد شہری جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ساتھ ہی بڑی تعدادمیں مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں اس افسوس ناک صورتحال میں ہماری دینی وشرعی ذمہ داری ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہانہ چھوڑیں، ایم ڈبلیوایم نے پہلے مرحلے میں ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے بین الاقوامی سطح پر امدادی مہم کا آغاز کیا تھا اب پاکستان کے اندر بھی امدادی مہم کا باقائدہ آغاز کیا جارہاہے لہذٰا تمام پاکستانی بالعموم اور مخیر حضرات بالخصوص زیادہ سے زیادہ امدادجمع کرواکر ثواب دارین حاصل کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree