جشن ولادت امام حسین ؑ اور مولا عباس ؑ پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد

09 April 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے اسٹاف کی جانب سے جشن پر نور ولادت باسعادت حضرت امام حسین و حضرت عباس علمدار علیہما السلام کی مناسبت سے ایک پر شکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن عزیز کی سلامتی اور شہدائے ملت اور بے گناہ اسیران کی جلد رہائی کے دعا کی کئی ۔ تقریب کے آخر میں جشن میلاد کی مناسبت سے کیک بھی کا کاٹا گیا ۔تقریب میں دعاکی گئی کہ  مجلس کے تمام کارکنان ، عہدہ داران اور مسئولین کی مولا حفاظت فرمائے ۔ اختتام پر شہدائے سوم شعبان پاراچنار 2016ءکیلئےخصوصی دعااور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree