وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے ولادت باسعادت امام زین العابدین علیہ السلام کے سلسلے میں وحدت ہاؤس پنجاب میں جشن کا انعقاد کیا گیا،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خصوصی خطاب کیا،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور برادر سید سجاد حسین نقوی کی جانب سے ولادت باسعادت سید الساجدين مولا امام سجاد علیہ السلام کے سلسلہ میں وحدت ہاؤس پنجاب میں جشن کا انعقاد کیا گیا. محفل میلاد میں خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے خصوصی شرکت کی اور شعبہ جوان کے کارکنوں سے خطاب کیا. ایڈووکیٹ سید عرفان نقوی نے محفل میلاد کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ برادر اسد علی نے قصیدہ خوانی کی۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں فضائل و تعلیماتِ امام سجاد علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کی اور امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کی تشریح کرتے ہوئے جوانوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ جوان فقط جوان نہیں بلکہ مکمل جہان ہیں.علامہ سید مبارک علی موسوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے مادر وطن پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی میلاد کے آخری لمحات میں مولا امام سجاد علیہ السلام کی آمد کی خوشی میں بزرگان و کارکنان نے کیک کٹنگ بھی کی.محفل میلاد میں برادر رائے ناصر علی، برادر رانا ماجد علی، برادر علی رضا کاظمی، ایڈووکیٹ سید اسد نقوی، ایڈووکیٹ سید عرفان نقوی، برادر عمار، برادر شعیب، برادر فرقان و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔