وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اوماڑہ سانحہ کی مذمت ۔کوسٹل ہائی وے پر بربریت اور سفاکیت کی انتہا کردی گئی بزدل دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں نہتے مسافروں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ملک دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مل بیٹھنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرنوجائزہ لینا ہو گا ۔جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔سانحہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی اس طرح سے شہادت نہایت تکلیف دہ ہے ۔بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں انڈیا،اسرئیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہیں اوماڑہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔