وحدت نیوز (اسلام آباد) عید الفطر کے پرمسرت موقع پر غرباء و مساکین بالخصوص شہدائے پاکستان کے یتیموں کو یاد رکھیں۔ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک ایام اور اجتماعات کے پر امن انعقاد پر ملکی سیکورٹی ادارے داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عیدالفطر کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک بار دیتے ہوئے کہا کہ رحمتوں بخشوں کا مہینہ رمضان المبارک کی عبادات کی قبولیت بلاشبہ ہر مومن کے لئے باعث مسرت ہے۔اس پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد موجود غربا مساکین اور خصوصا ان شہدا کے خاندانوں کی عیدکی خوشیوں میں ضرور شرکت کرنی چاہئے جن کے پیارے دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جان وطن پر نچھاور کر گئے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عیدالفطر مسلمانان عالم کے مابین اخوت اور محبت کا بے مثال دن ہے جس دن ہر مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگاتا ہے ۔اس جذبے اور اخوت ہمیں اپنے معاشروں میں رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ملکی امن و امان کی صورت قدرے بہتر ہوئی ہے ماہ مبارک رمضان کے اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی پر ملکی قانون نافذ کرنے والے ادارے داد و تحسین کے مستحق ہیں ۔